Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شمس الدین نے چترال سے بونی کا پیدل سفرکرکے 1960ء کا عشرہ اور اس سے پہلے کی یاد تازہ کردی

شیئر کریں:

چترال( ظہیر الدین سے) سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف نام شمس الدین نے چترال شہر سے اپنے آبائی گاؤں بونی کا پیدل سفر کر کے 1960ء کا عشرہ اور اس سے پہلے کی یاد تازہ کردی۔ گزشتہ دنوں رمضان المبارک سے چند دن قبل انہوں نے چترال سے صبح 5.30 بجے روانہ ہوئے اور شام 7.30بجے پہچان لشٹ برنس پہنچ کر قیام کیا۔ اگلے دن بھی 5.30 بجے روانہ ہوکر شام 6.18بجے بونی میں اپنے گھر ٹیک لشٹ پہنچ گئے۔ اس طرح انہوں پہلے دن 14گھنٹے اور دوسرے دن 13 گھنٹے اور مجموعی طور پر 27 گھنٹوں میں چترال شہر سے بونی تک 75 کلومیٹر کا سفر 2.77کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اس سفر کا مقصد ٹریکنگ کو رواج دینا تھا جو کہ ٹریکنگ کے شائقین کا جنت مانا جاتا ہے۔یادرہے کہ ٹریکنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے انھوں نے اس سے پہلے بھی چترال سے دروش کا بھی پیدل سفر کیا تھا۔ اورمختلف پہاڑی راستوں سے ہوتے ہوئے دروش پہنچا تھا۔

kari chitral
baranis valley

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
47569