شمالی وزیرستان میں شہید سپاہی آفتاب الرحمن فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاک افغان سرحد پر افغانستان سے حملہ آور دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دھرتی کے تین سپوتوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ شوال میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کئے تتھے۔ جس میں شہید وطن و فخر چترا ل سپاہی افتاب الرحمن ساکنہ کوشٹ چترال سے پاکستان آرمی کے سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے بھی شامل تھے۔ شہید سپاہی آفتاب کی نمازجنازہ چترال سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین ، ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ ، تمام آفیسرز اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بعد ازآن شہید کی میت آبائی وطن کوشٹ روانہ کیا گیا جہاں چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک کیا۔