Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقدہ کالام سنو جیپ ریس اختتام پذیر۔  ویمن کیٹیگری میں مشال نے پہلی پوزیشن، کیٹیگری اے میں بابرخان نے پہلی،باچا خان نے دوسری اورڈاکٹر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Posted on
شیئر کریں:

شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقدہ کالام سنو جیپ ریس اختتام پذیر۔  ویمن کیٹیگری میں مشال نے پہلی پوزیشن، کیٹیگری اے میں بابرخان نے پہلی،باچا خان نے دوسری اورڈاکٹر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹیگری بی میں یاسین پہلی، محمد سید دوسری اور وقاص نے تیسری پوزیشن لے سکے۔

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی،اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، فرنٹیئر 4×4 کلب اور پاک آرمی کے اشتراک سے منعقدہ 13ویں کالام سنو جیپ ریس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ریس کالام کے شاہی گراؤنڈ میں منعقد کی گئی جس میں 50 سے زائد 4×4 جیپیں شریک ہوئیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی تھے۔ ان کے ہمراہ ممبرصوبائی اسمبلی شرافت علی، ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عدنان ابرار، صدرفرنٹیئر 4×4 کلب بابر خان،خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ریس تین مختلف کیٹیگری میں منعقد کی گئی جس میں ویمن کیٹیگری میں مشال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

کیٹیگری اے میں بابرخان نے ریس کا ٹریک 1منٹ7 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ باچا خان نے دوسری اورڈاکٹر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹیگر ی بی میں یاسین نے پہلی، محمد سید نے دوسری اور وقاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس، خیبرپختونخوا پولیس، ریسکیو 1122 کے اہلکاربھی موجود تھے جنہوں نے ریس کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کیا۔

 

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے فرنٹیئر 4×4کلب کے باہمی اشتراک سے کالام کے شاہی گراؤنڈ پر بہترین ریس کا انعقاد کیاگیا۔ کالام میں سیاحتی سرگرمیوں کیلئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے۔

 

موسم سرما میں بھی کالام میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی۔ ہم یہاں آنے والے تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج ریس کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں سیاحو ں کیساتھ ساتھ مقامی شرکاء کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جو ریس سے خوب محظوظ ہوئے۔

 

chitraltimes swat snow sports jeeb race under kpcta 3

chitraltimes swat snow sports jeeb race under kpcta 6

chitraltimes swat snow sports jeeb race under kpcta 5

chitraltimes swat snow sports jeeb race under kpcta 4

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
97981