
شادر ریشن کے مقام پر رہائشی مکانات اور چترال مستوج روڈ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، اپرچترال انتظامیہ نے متبادل زمین کی نشاندہی کردی ، متاثرین کو معاوضے کی فوری ادائیگی کی ہدایت
شادر ریشن کے مقام پر رہائشی مکانات اور چترال مستوج روڈ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، اپرچترال انتظامیہ نے متبادل زمین کی نشاندہی کردی ، متاثرین کو معاوضے کی فوری ادائیگی کی ہدایت
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپرچترال، چترال مستوج روڈ سمیت گاوں شادر ریشن کو محفوط کرنے کے لئے ہرممکن کوشش بجا لانے میں مصروف ہے ، جاری پریس ریلیز کے مطابق محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر یونس خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے الیاس احمد تحصیلدار مستوج کے ہمراہ شادر ریشن کا دورہ کیا جہان دریائے یارخون میں طغیانی کی وجہ سے روڈ سمیت لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہے۔
اس موقع پر این،ایچ،اے کے نمائندے، سوئل کنزرویشن کے سربراہ، محکمہ ایریگیشن کے نمائندے اور علاقے کے منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔ دریائے یارخون کے مسلسل کٹاؤ کی وجہ سے چترال مستوج روڈ کی متاثر ہونے کے خطرات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر نے زمین مالکان سے مذاکرات کرکے متبادل روڈ کے لئے زمین حاصل کرکے این،ایچ،اے کے نمائندوں اور روینیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ متبادل روڈ کے لئے حاصل ہونے والے زمین کا باقاعدہ پیمائش کرکے اسسمنٹ بروقت مکمل کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ این،ایچ،اے کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ حاصل کردہ زمینوں کے عوض معاوضہ جات کے لئے فوری اور بروقت کوشش کریں تاکہ زمین مالکان کو بروقت ادائیگی ممکن ہوسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر این ایچ، اے کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ اگر ٹھوس اور بڑے بڑے پھتر دریا کے کنارے ڈالنے سے دریا کا رخ موڑا جا سکتا ہے تو اس کے لئے بھی بروقت کوشش کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے این،ایچ،اے کے نمائندوں کو سختی سے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ زمین مالکان کے سابقہ بقایاجات ایک مہینے کے اندر اندر ادائیگی کو یقینی بنائیں۔