شابرونز کے مقام پر گاڑی حادثے میں ایک خاتون جان بحق پانچ زخمی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز اویر گاؤں کے شابرونز کے مقام پر باراتیوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آ نے سے ایک خاتون جان بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق جیپ گاڑی ریری سے شابرونز جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور گہری کھائی میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماہر ہ بی بی زوجہ ظہور ساکن کوجو موقع پر جان بحق جبکہ ڈرائیور احسان اللہ، سیدالرحمن ولدشریف اللہ، جرنل خان ولد رحمت اعظم، عبدالعزیز ولد محمد یونس، سیف الامان ولد عبدالامان ساکنان شابرونز زخمی ہوگئے ۔ علاقے کی دورافتادگی اور سڑکوں کی مخدوش حالت کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں دشوار ی پیش آرہی ہے۔