Chitral Times

Feb 7, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی پروگرام نچلی سطح پر ترقی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ شہرام خان ترکئی

Posted on
شیئر کریں:

حکومت پروگرام کے لئے وسائل کی فراہم یقینی بنائی گی۔ وزیر بلدیات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام نچلی سطح پر ترقی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پروگرام کو مزید مفید اور آسان بنانے کے لئے صوبائی حکومت تمام تروسائل اور انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائے گی صوبائی وزیر بلدیات نے ان خیالات کا اظہار سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے پیش رفت جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظاہر شاہ، ٹیم لیڈر سی ڈی ا یل ڈی ندیم بشیر یوایس ایڈ، ورلڈ بینک نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 4502 پروجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جن میں 869 پراجیکٹس صرف خواتین کی ترقی سے متعلق ہیں۔ ان چھوٹے چھوٹے منصوبو ں پر کل5.4 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ان پراجیکٹس میں سے 2391 منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جن سے تقریباً 5 لاکھ شہری مستفید ہورہے ہیں اس موقع پر وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے اور ایسے چھوٹے چھوٹے کمیونٹی پراجیکٹس عمل میں لائے جائیں جو کہ آمدنی کا ذریعہ بن سکیں اور شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو۔ شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ دور افتادہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کے لئے سی ڈی ایل ڈی پروگرام بہتر کردار ادا کرسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے سی ڈی ایل ڈی پروگرام میں ایسے پراجیکٹس شامل کئے جانے چاہئے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مالی سال 2019-20 کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے 1602 پراجیکٹس کے لئے کل 3.4 بلین روپے رکھے گئے ہیں یہ پراجیکٹس صوبے کے 13 ٹارگٹ اضلاع میں شروع کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے لئے اپنے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24738