
سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او انجینئرریاض ولی شاہ کو ایکسین کے عہدے پرترقی دیدی گئی
پشاور(نمانندہ چترال ٹائمز)صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجازحکام نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے پانچ اسسٹنٹ انجینئر(ایس ڈی اوز) کو بی ایس 17 سے گریڈ آٹھارہ میں باقاعدہ ترقی دینے کے احکامات جاری کی ہے . ترقی پانے والے ان افسران میں چترال کے سپوت انجینئر ریاض ولی شاہ بھی شامل ہیں. جنھیںگریڈ آٹھارہ دیکر ایگزیکیٹوانجینئر(ایکسین )کے عہدے پرترقی دیدی گئی ہے . اوران کا تبادلہ ایس ڈی او دروش سب ڈویژن سے بحیثیت ڈیزائن انجینئر آفس آف چیف انجینئرنارتھ پشاورتعینات کردیا گیاہے . یادرہے کہ انجینیرریاض ولی شاہ کا تعلق لوٹ اویر سے ہے .