
سی۔ ڈی۔ ایم کے انتخاب مکمل، شبیر احمد صدر اورعنایت اللہ اسیر جنرل سیکریٹری منتخب
سی۔ ڈی۔ ایم کے انتخاب مکمل، شبیر احمد صدر، لیاقت علی سینئر نائب صدر اورعنایت اللہ اسیر جنرل سیکریٹری منتخب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں سڑکوں کی تعمیر اور بہتری کے لئے کام کرنے والی سول سوسائٹی چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم ) کے انتخابات چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے، جس کی صدار ت سی ڈی ایم کی سرپرست اعلیٰ شہزادہ سراج الملک نے کی۔
سی ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس نے متفقہ طور پر سابق صدر تجار یونین شبیر احمد کو سی ڈی ایم کا نیا صدر منتخب کیا ہے جبکہ شہزادہ سراج الملک سرپرست اعلی برقرار رہا۔
؎
باقی عہد یداروں میں لیاقت علی خان سینئر نائب صدر، عنایت اللہ اسیر جنرل سیکریٹری ، برہان شاہ ایڈوکیٹ کو نائب صدر، محمد تیمور کو ایڈیشنل سیکریٹری، انجینئر أصف علی کو انفارمیشن سیکریٹری اور شیر زمین کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں سی ڈی ایم کے بانی صدر ایڈوکیٹ وقاص احمد خان کی چترال کی ترقی خصوصا انفراسٹرکچر اور روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی اور اس حوالے سے أگاہی پھیلانے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ڈی ایم چترال میں انفراسٹرکچر خصوصا سڑکوں کی تعمیر اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس حوالے سے أگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر أواز اٹھائے گی۔۔