Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیٹلمنٹ آفیسرچترال سیدمظہرعلی شاہ تبدیل، ڈپٹی سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائبل ایریازپشاورتعینات

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے قابل فخر فرزند سید مظہرعلی شاہ (پی ایم ایس.18) سٹیلمنٹ آفیسر چترال کویہاں سے تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اینڈ ٹرائبل ایریاز پشاورتعینات کردیا گیا ہے. اوراسکی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ حیات شاہ کو سٹیلمنٹ آفیسرکا اضافی چارچ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے .

اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر نظامت اطلاعات وتعلقات عامہ کے گریڈ اٹھارہ کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز انفارمیشن کو ڈائریکٹر انفارمیشن/ پریس رجسٹرار(BS-19) کی پوسٹوں پر فوری اور باقاعدہ طور پر ترقی دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں عطاء الحق، مسماۃ یاسمین ارشد اور بہرہ مند جان شامل ہیں۔ مذکورہ افسران ترقی پانے کے بعد ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے نظامت اطلاعات وتعلقات عامہ کے گریڈ 17 کے چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انفارمیشن/ انفارمیشن آفیسرز اور پروڈیوسر کو فوری اور باقاعدہ طور پر گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور سٹیشن ڈائریکٹر کی پوسٹوں پر ترقیاں دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں ابن امین، غلام حسین، محمد سرور خٹک اور حسین احمد شامل ہیں۔ ترقی پانے کے بعد مذکورہ افسران متعلقہ قوانین کے تحت ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ ماہی گیری کے ایڈیشنل ڈائریکٹر امان الملک (BPS-18) کو ڈائریکٹر فشریز (BPS-19) کے عہدے پر باقاعدہ طور پر ترقی دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
mazhar so chitral transfer


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26935