
سینئروکیل سید برہان شاہ کے ساتھ اظہار یکجہتی ،وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ جاری
چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) چترال کے وکلاءبرادری ضلع بھرمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بدھ کے روزبھی احتجاج جاری رکھا،چترال کچہری روڈ کوکئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بندکرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بارایسویسی ایشن کے صدرخورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری نابیگ ایڈوکیٹ،سینئرقانوندان عبدالولی خان عابد،قاضی ساجد،عظیم بیگ،عالمزیب اوردیگرنے سینئرایڈوکیٹ سیدبرہان شاہ کے ساتھ ایس ڈی پی او مستوج کی مبینہ زیادتی کو شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایس ڈی پی اومستوج کوفوری طورپرچترال سے تبادلہ کرکے سیدبرہان شاہ کے خلاف درج کئے گئے ایف آئی آر ختم کیاجائے.