Chitral Times

Oct 7, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 سیاحتی سیزن کے آغاز پر اتھارٹیز کے تحت تمام پرفضا مقامات میں سیاحوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی سہولیات کی فراہمی بالخصوص مناسب جگہوں پر بہترین واش رومز کے انتظامات کریں۔ مشیرسیاحت

شیئر کریں:

 سیاحتی سیزن کے آغاز پر اتھارٹیز کے تحت تمام پرفضا مقامات میں سیاحوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی سہولیات کی فراہمی بالخصوص مناسب جگہوں پر بہترین واش رومز کے انتظامات کریں۔ مشیرسیاحت

صوبائی حکومت کا سیاحت و ثقافت کے جاری منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کا فیصلہ عوام کو غیر ملکی قرضوں کے دوچند فوائد لوٹانے ہوں گے۔ مشیر سیاحت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ کے زیراہتمام تمام جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے واضح احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اسی طرح صوبہ میں موجود آثارقدیمہ، کھنڈرات، عجائب گھروں اور مذہبی مقامات کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، انکی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا آغاز کرنے، زائرین کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے جبکہ متعلقہ ممالک کی زبانوں اور ثقافتوں کے مطابق دستاویزی فلمیں بنا کر سفارتی ذرائع سے وہاں کے عوام میں پھیلانے کی ہمہ گیر مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس امر کا انکشاف وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے پشاور میں صوبائی سیاحت و ثقافت سیکرٹریٹ کے دورے اور اس موقع پر منعقدہ بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ دورے میں انہوں نے افسران سے تعارفی ملاقات کی اور محکمہ کے مختلف شعبوں سے آگاہی حاصل کی۔ محکمہ کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ صوبہ کو درپیش گوناگوں چیلنجوں کے پیش نظر آگے بڑھتے ہوئے قومی تعمیر نو کے نئے جذبے کے ساتھ کام کریں اور اہداف کے حصول پر بھرپور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم اور کلچر افسران کو بہتر نتائج کیلئے اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ سٹاف کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں زمینی حقائق سے بھی مسلسل باخبر رہیں۔

 

 

اسی طرح ترقیاتی سکیموں کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہ ہونے دیں جبکہ ناگزیر صورتحال میں مالی یا انتظامی مشکلات کو براہ راست انکے نوٹس میں لائیں تاکہ ان کا اعلیٰ سطح پر بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ صوبہ میں سیاحت کی ترقی انکے پارٹی سربراہ عمران خان کا ویژن ہے اور ہم وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی فعال قیادت میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا ہر خواب شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیرملکی قرضوں سے شروع کردہ سکیموں کی بروقت اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل کے علاؤہ انکی شفافیت بھی یقینی بنائی جائے تاکہ ان قرضوں کی واپسی تک ترقیاتی سکیموں سے مطلوبہ نتائج اور آمدن حاصل ہونا شروع ہو اور ہم عوام کو ان قرضوں کے دوچند فوائد لوٹانے کے قابل بن کر انکا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ مشیر سیاحت نے موجودہ سیاحتی سیزن کے آغاز پر اتھارٹیز کے تحت تمام پرفضا مقامات میں سیاحوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی سہولیات کی فراہمی بالخصوص مناسب جگہوں پر بہترین واش رومز کے انتظامات کی ہدایت کی۔ آسی طرح انہوں نے گندھارا تہذیب اور بدھ و سکھ عبادت گاہوں سمیت تمام آثار قدیمہ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس مقصد کیلئے معروف ٹک ٹاکرز اور بلاگرز کی خدمات سے استفادہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں کلچر اینڈ ٹورازم سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت محمد بختیار نے صوبائی مشیر کا استقبال کیا اور متعلقہ افسران کی معیت میں انہیں بریفنگ دی جن میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد یاسر، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد، ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ ٹورازم پراجیکٹ توصیف خالد، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن دولت خان، ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم سحرش نگار، چیف پلاننگ آفیسر پیر سید زین گیلانی، سیکشن آفیسر کلچر عبدالروف، سیکشن آفیسر جنرل محمد الیاس، سیکشن آفیسر ٹورازم شیرباز خان اور دیگر پراجیکٹ افسران شامل تھے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86511