سہ روزہ تریچ میر سپورٹس گالا 2024 – قلم کی آواز ۔عبد الحی
سہ روزہ تریچ میر سپورٹس گالا 2024 – قلم کی آواز ۔عبد الحی
وادی تریچ شادابی، ہریالی، زرخیزی، رنگینی، دلکشی، مردم خیزی، محبت و مودت، خلوص و جاذبیت، تمدن و ثقافت کا ذخیرہ ۔۔۔۔۔۔۔ٹھنڈے چشموں، بہتے پانیوں، گرتے آبشاروں، مسکراتی سبزہ زاروں، گنگناتے نالوں، لہلہاتے کھیتوں، جنگلی پھولوں، قدرتی رعنائیوں، اونچے درختوں، صندل کے پودوں، فلک بوس پہاڑوں، پرف پوش چوٹیوں، بل کھاتے رستوں، سرسراتی ہواؤں، یخ بستہ فضاؤں، سرد ہوا کی دلکش سرگوشیوں، چہچہاتے پرندوں، کوئل کی سریلی صداؤں ، قومی پرندہ چکور کی خوش آہنگ آوازوں، دلفریب نظاروں، سورچ کی سنہری کرنوں،ڈھلتے سایوں، صندلیں شاموں، چاندنی راتوں، جگمگاتے ستاروں، شبنم کے قطروں، مہکتے پھولوں، قدرتی جھیلوں، کا انتہائی خوب صورت مسکن ہے ۔
کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر(7,708m) بھی وادی تریچ میں واقع ہے جس کو سر کرنے کیلئے دنیا کے کئی مشہور کوہ پیماؤں نے تریچ روٹ کو استعمال کیا ہے. تريچ میر کو پہلی مرتبہ سر کرنے کا اعزاز ناروے کے مشہور فلاسفر اور کئی کتابوں کے مصنف Arne Naess کو حاصل ہے.
اس پر مستزاد یہ کہ(Rock climbing) کے کئی مشہور چوٹیاں بھی اس وادی میں واقع ہیں. جن میں سے
Langshar (laghshore). 6089m
Istoronal NW. 7,403 m (24,288 ft)
Saraghrar 7,340 m
عالمی سطح پر(Rock climbing)کیلئے مشہور ہیں.
گزشتہ سال آسٹریا کے مشہور اسکینگ کوہ پیماؤں نے تریچ میر گلیشیر کا دورہ کر کے تریچ میر اور دیگر چوٹیوں کو اسکیٹنگ کوہ پیمائی کے لئے موزوں ترین لوکیشنز قرار دیئے تھے۔ اس پر مستزاد یہ کہ گزشتہ سال کے دوران فارن کشتی رانوں نے دریائے تریچ کو پہلی مرتبہ kayaking کیلئے استعمال کیا جو علاقے میں Adventure tourism میں ایک نمایاں اضافہ ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا.
اتحاد ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن تریچ نے علاقے کی سیاحتی اور جغرافیائی اہمیّت کو مدنظر رکھتے ہوئے تریچ میر بیس کیمپ چترال کا اخری گاوں شاگروم میں سہ روزہ “تریچ میر سپورٹس گالا 2024” کا کامیاب انعقاد کیا۔ علاقے سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے اس تین روزہ سپورٹس گالا سے محظوظ ہوئے۔ اس طرح کے صحت مند تفریحی پروگرامز سے نہ صرف علاقے میں نوجوانوں کو مختلف تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملتا ہے بلکہ ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو صوبے کی سب سے اونچی چوٹی تک رسائی کے لئے موزوں اور قریب ترین آزمودہ روٹ کے بارے میں آگاہی بھی حاصل ہوتی ہے.
ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قدرتی حسن سے مالا مال اور Adventure Tourism کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر شہرت رکھنے والی اس وادی کو صوبے کے ٹورازم زونز میں شامل کرکے علاقے میں Adventure Tourism کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں ۔