Chitral Times

Sep 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 سکولوں کا معیار تعلیم بہتربنانے، اساتذہ کی کمی کوپورا کرنے اوراساتذہ کی کم سے کم پوسٹنگ ٹرانسفرکے حوالے سے عملی اقدام اُٹھائیں گے۔  وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

Posted on
شیئر کریں:

 سکولوں کا معیار تعلیم بہتربنانے، اساتذہ کی کمی کوپورا کرنے اوراساتذہ کی کم سے کم پوسٹنگ ٹرانسفرکے حوالے سے عملی اقدام اُٹھائیں گے۔  وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کا دورہ۔ صوبائی وزیر تعلیم کو ڈائریکٹریس ایجوکیشن سمینہ الطاف اور ان کی ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران ڈائریکٹوریٹ کے تمام سینئر افسران موجود تھے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کو سکولوں میں بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہمارا سب سے زیادہ فوکس بچوں کی معیاری تعلیم پر ہوگا۔ ہم تمام کاموں کے حوالے سے ترجیحی فہرست مرتب کریں گے اور جو مسائل ناگزیر ہوں گے ان پر سب سے پہلے کام کیا جائے گا۔ نہ میں خود غلط کام کرتا ہوں اور نہ ہی کسی اور کو اپنے نام پر غلط کام کرنے کی اجازت دوں گا۔ کسی بھی شخص کو اپنے جائز کام کے لیے محکمہ تعلیم میں سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب لوگ مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے اور ہماری ٹیم کا اولین مقصد ہمارے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔

 

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ نان فارمل ایجوکیشن کی فراہمی میں ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کردار قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے مختلف پروگراموں جیسے گرلز کمیونٹی سنٹرز، نئے سکول پروگرام، اے ایل پی سنٹرز اور پوھہ پروگراموں میں ضرورت مند اور تعلیم سے محروم رہ جانے والے لاکھوں طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کا معیار کسی بھی روایتی سکول کے مساوی ہیں جبکہ اخراجات بھی بہت کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن دورے کے موقع پر تعارفی بریفننگ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر جاوید اقبال بشمول دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر تعلیم نے ہدایت جاری کی کہ وہ بہت جلد فاؤنڈیشن کے سکولوں کا دورہ کریں گے اور کوشش ہوگی کہ زیادہ تر توجہ کمزور اضلاع اور نئے ضم شدہ اضلاع کو دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پارٹنر سکولوں کو ادائیگی بروقت کریں اور ساتھ ساتھ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگیوں میں حائل روکاوٹیں بھی دور کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں خود بھی مالی معاملات کے حل کیلئے وزیر خزانہ سے بات کریں گے اور بجٹ سیشن میں بھی ایجوکیشن سیکٹر کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیر تعلیم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ میرٹ پر سٹاف بھرتی کر کے سٹاف کی کمی کے مسئلے کو حل کیا گیا ہے جن کی جدید تربیت بھی کی گئی ہے۔ درس و تدریس کا زیادہ تر نظام بمعہ اساتذہ اور طلباء کی حاضری بھی ڈیجیٹائزڈ ہیں اور آن لائن مانیٹرنگ نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور پوھہ پروگرام کے تحت زیادہ تر معاملات ڈیجیٹائز ہوچکے ہیں اور کورس ورک بھی آن لائن دستیاب ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ مختلف پروگراموں کے لئے ورلڈ بنک بشمول دیگر مختلف پارٹنرز کی معاونت بھی حاصل ہے۔صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے فاؤنڈیشن کی تعلیمی سرگرمیوں اور جاری پروگراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے طلباء کے نتائج بھی قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کی نعمت سے محروم نہ رہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شرح بڑھانے کیساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

chitraltimes kp minister for education faisal khan tarakai 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86248