سپریم کورٹ میں جنرل پرویزمشرف کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا اوران کی لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔سماجی کارکن اقبال کاظمی نے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کا آئین و قانون کے تحت جائزہ لیا جائے اور اس کی تشکیل کو قانون سے متصادم قرار دیا جائے۔ صوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انتشار اور بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ خصوصی عدالت کے پاس آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کا اختیار نہیں۔ انسانی لاش کو چوراہے پر گھسیٹنا توہین میت ہے فیصلے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
………………………..
.
آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع، حکومتی نظرثانی درخواست دائر
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کیس کو ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔کابینہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کا فیصلہ نہ کرسکی وزیرقانون فروغ نسیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ آئے جس میں نظرثانی درخواست دائرکرنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور آرمی چیف کی مدت ملامت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کا ڈرافٹ تیارکیا گیا۔اس سے قبل وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نظر ثانی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔درخواست آج دائرکردی جائے گی،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا،،بہت سے آئینی معاملات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔