سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ گاڑی اوربیٹریاں برآمد، ملزمان گرفتار
سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ گاڑی اوربیٹریاں برآمد، ملزمان گرفتار
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ایس۔آئی بلبل حسن نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال کا چارچ سنبھالتے ہی چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔
تھانہ سٹی چترال میں علاقہ گولدور سے ایک عدد فیلڈر گاڑی کے چوری کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال بلبل حسن نے اپنے زیر نگرانی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو علاقہ دروش سے برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
اس کے علاوہ سٹی چترال میں آئے روز گاڑیوں سے بیٹریاں نکال کر چوری کیا جاتا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے چوری کے وردات میں ملوث ملزمان کو مال مسروقہ جن میں ( چوری شدہ بیٹریاں اور چوری کے وردات میں استعمال شدہ موٹرسائیکل) کروپ رشٹ بازار کبارخانے سے برامد کرکے پورے ورداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا ۔
دریں اثنا تھانہ عشریت کے حدود میں چوری کے وردات کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے قلیل عرصے میں وردات میں ملوث ملزم شیر اعظم ولد محمد دینار سکنہ عشریت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے چوری شدہ بکریاں برآمد کرکے مالک کو حوالہ کیا۔