
سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے امتحان کے نتائج، چترال سے دو امیدوارکامیاب
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواپبلک سروس کمیشن نے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ علاقہ قاضی کے اسامیوںکی ٹیسٹ انٹرویو کے بعد 38کامیاب امیدواروںکی فہرست جاری کردی ہے . جنھیںبعد ازاں تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی حکومت تعیناتی کریگی. ان کامیاب امیدواروںمیںچترال کے دو سپوت بھی شامل ہیںاور دونوںکاتعلق دروش تحصیل سے بتایا جاتا ہے .
ان کامیاب امیدواروںمیںمحمد ذیشان الدین ولد اصلاح الدین اور اعجازالحق ولد حضرت فقیر شامل ہیں. جو زون تھری سے کامیاب ہوئے ہیں.