Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سول ججز کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری، چترال کے سپوت بھی شامل

شیئر کریں:

پبلک سروس کمیشن نے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ /کے پوسٹوں کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے حتمی فہرست جاری کردیا
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ/ علاقہ قاضی کی 55 پوسٹوں کے لیے تحریری امتحان میں اہل امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل 620 امیدواروں نے مذکورہ امتحان میں حصہ لیا تھا جن میں سے 81 امیدوار کامیاب قرارپائے۔ اہل امیدواروں نے انفرادی پرچے میں 33 فیصد جب کہ مجموعی طور پر 50 فیصد نمبر حاصل کیے تحریری امتحان کے اہل امیدواروں کو مزید نفسیاتی ٹیسٹ اور ہر پہلو سے اہل قرار دئیے جانے پر زبانی امتحان کے لئے بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دروش سے تعلق رکھنے والے محمد ذیشان ولد اصلاح الدین اور اعجازالحق ولدحضرت فقیر بھی کامیاب امیدواروں‌میں شامل ہیں.
cj result page 001

cj result page 002


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20407