Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کا نوٹس، اورلوڈڈ گاڑیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی کاروائی

Posted on
شیئر کریں:

سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کا نوٹس، اورلوڈڈ گاڑیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی کاروائی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے لیویز فورس کے ہمراہ براڈم چیک پوسٹ پر پشاورسے آنے والی اوورلوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
گاڑیوں کو اوور لوڈ حالت میں لوئر چترال داخل ہوتے ہی روک لیا گیا۔اور ڈرائیورز سے گاڑی کے دستاویزات قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈرائیورز حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ حادثات سے بچنے کیلۓ اوورلوڈنگ سے گریز کریں ۔ اوورلوڈنگ کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

 

 

chitraltimes flying coach carrying over load goods on the roof 1

 

chitraltimes flying coach carrying over load goods on the roof 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99251