
سورلاسپور میں 200کلواٹ کے حامل ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل شروع
سورلاسپور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دورآفتادہ گاوں سورلاسپور میں AKRSP/PEDOکی تعاون سے بننے والی 200کلواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل ہائیڈروپاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی۔AKRSP/PEDO کی اشتراک سے چار سال پہلے اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔ جوپچھلے مہینے پائیہ تکمیل کو پہنچا۔ اس منصوبے سے سورلاسپور کے 350گھرانے مستفید ہونگے جبکہ عوامی مطالبے پر علاقے کی گرمائی بستیوں تک بھی بجلی پہنچادی گئی، علاقے کی معروف سماجی تنظیم سیڈکو کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں AKRSP/PEDOکے اعلیٰ حکام خصوصا آرپی ایم سردار آیوب، انجینئرز، سوشل آرگنائزرودیگرمتعلقہ اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، پریس ریلیز میں پراجیکٹ کو مثالی قرار دیا گیا.




