Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنبو کنسٹرکشن کمپنی نے  چکدرہ چترال روڈ پراجیکٹ این 45 سیکشن تھری کے کلکٹک چترال کی تعمیر کے لئے ٹیکنیکل کوالیفائی کرلیا

شیئر کریں:

سنبو کنسٹرکشن کمپنی نے  چکدرہ چترال روڈ پراجیکٹ این 45 سیکشن تھری کے کلکٹک چترال کی تعمیر کے لئے ٹیکنیکل کوالیفائی کرلیا

 

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) سنبو کنسٹرکشن کمپنی نے 10.96 ارب روپے کی لاگت سے 48 کلومیٹر چکدرہ چترال روڈ پراجیکٹ این 45 سیکشن تھری کے کلکتک چترال کی تعمیر کے لئے ٹیکنیکل کوالیفائی کرلیا۔ اس منصوبے کو کوریا ایگزم بینک کے کوریائی قرض کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

 

این ایچ اے تین حصوں میں 130 کلومیٹر طویل چکدرہ چترال روڈ این 45 کی تعمیر پر 17 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا
تین حصوں میں 38.85 کلومیٹر چکدرہ – تیمرگرہ سیکشن ، 43.39 کلومیٹر اخاگرام – دیر سیکشن اور 47.98 کلومیٹر کالکٹک – چترال سیکشن شامل ہیں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98243