Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری

شیئر کریں:

سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔کنٹریبیوشن پنشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی۔ریٹائرمنٹ پر جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔کنٹریبیوشن پنشن اسکیم کا اطلاق آرڈیننس جاری ہونے کی تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گا۔

 

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ‘خصوصی تشویش کا ملک’ قرار دینا مستردکردیا

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو’خصوصی تشویش کاملک’ قرار دینا مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یہ متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے، اس کا زمینی حقائق سےکوئی تعلق نہیں، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینےکے اقدامات کیے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں

ترجمان نے کہا ہےکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست سے پھر نکالا گیا، ایسی امتیازی اور یک طرفہ مشقیں نقصان دہ ہیں، یہ امتیاز عالمی سطح پر مذہبی آزادی آگے بڑھانے کے مشترکہ مقصدکو نقصان پہنچاتا ہے، مذہبی عدم برداشت، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ تعمیری مشغولیت اور اجتماعی کوششوں سےکیا جاسکتا ہے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83976