سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اورپینشن 28جنوری کوپیشگی ادائیگی کی ہدایت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )یکم اور دو فروری 2020 بروز ہفتہ واتوار کو سرکاری تعطیلات ہونے کے پیش نظر، حکومت خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جنوری 2020کے مہینے کی تنخواہیں اور پینشنزکی 28 جنوری 2020 کو پیشگی ادائیگیا ں کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔