سرکاری سکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام منصوبے کے تحت فیزتھری شروع کرنیکا فیصلہ
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی وثانونی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت سرکاری سکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکنڈ شفٹ منصوبے کے تحت فیز تھری شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ فیز ون میں مزید چھ سو طلبا و طالبات نے داخلہ لیا ہے جبکہ فیز ٹو کے دو سو اکتیس سکولوں میں اگلے ہفتے سے داخلہ شروع کیا جائیگا. فیز تھری کیلئے 777 سکولوں کی نشاندھی تمام اضلاع سے کی گئی اور عنقریب سیکنڈ شفٹ سکولوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائیگی.
انہوں نے کہا کہ فیز تھری میں ان سکولوں کو شامل کیا گیا ہے جہاں پر طلباء کی تعداد زیادہ ہے اور زیادہ تر سکول شہری علاقوں میں ہیں.وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین نے اس پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور طلباء و طالبات کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے. شہرام ترکئی نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے بھرتی پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے کی جائیگی جس کے لئے تعلیم یافتہ نوجوان آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکنڈ شفٹ فیز تھری میں 588 وہ سکول شامل کیے گئے ہیں جہاں پر طلباء و طالبات کی تعداد زیادہ ہے شہرامترکئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکنڈ شفٹ پروگرام کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جہاں پر ضرورت ہو مزید سکول اس پروگرام میں شامل کیے جائیں.
انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جن اضلاع میں فرنیچر کی فراہمی کا عمل شروع ہے وہاں کی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی جائے. انہوں نے والدین اور علاقہ عمائدین سے بھی مطالبہ کیا کہ بچوں کو اس پروگرام کے تحت سکولوں میں داخل کریں۔ تاکہ کوئی بچہ بھی تعلیم کی نعمت سے محروم نہ ہو. اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن یحیی اخونزادہ، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عامر آفاق ڈی جی پی ایس آر اے احمد زیب،ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضیاء الحق. ایڈیشنل.سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.