Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ ) سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حج پیکیج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی،سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکیج کے واجبات یکمشت کے بجا ئے 3 اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے، حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہو گی جبکہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی۔واضح رہے اگلے سال سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔

 

 

 

خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔مشیر اطلاعات

 

پشاور(سی ایم لنکس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹفیکشن جاری نہیں کیا ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سینٹ سیٹوں پر انتخابات کے لئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اس رٹ پٹیشن کی منظوری گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی ہے اور خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کے لئے ایڈوکیٹ جنرل کو اجازت دیدی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کررہا تھا مگر اب تو کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95295