Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سردیوں کی چھٹیاں 15دسمبرسے کئے جائیں……گلگت بلتستان ٹیچرز ایسو سی ایشن استور

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ ) گلگت بلتستان ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ استور کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ استور منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے اساتذہ کو درپیش مسائل کا مناسب حل اور علاقے میں معیاری تعلیم کو بہتربنانے کے لئے اقدامات اور ڈسٹرکٹ بھر میں 6 نومبر سے 27نومبر تک ہونے والی برف باری اور بارشوں کی وجہ سے استور بالا کے اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس کے آخر میں اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل قرارداد منظور کی گئی۔
۱۔ گزشتہ پانچ سالوں سے گلگت بلتستان کے گریڈ 16 کے اساتذہ کی ترقیاں مختلف حیلے بہانوں اور خود ساختہ رکاوٹوں کے ذریعے اساتذہ کوان کے قانونی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔آج کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ گریڈ 16کے حقدار اساتذہ کو فی الفورپروموشن دیا جائے۔
.
۲۔ ESTاساتذہ جو کہ تعلیمی اداروں کی جان ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کر کے 16کیا جائے۔
.
۳۔ یکم جون 1991کی واضح نوٹیفیکیشن جس میں MT BS-7،TUGT بی9کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا گیا اس وقت اس پر عمل درآمد بھی ہوا .
لیکن اس کے بعد 1992سے 2003تک اساتذہ کی تقرری BS-7میں کر کے یکسر نا انصافی کی گئی۔ آج کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ان ساتذہ کو تاریخ تقرری سے BS-9دیکر نا انصافی کا ازالہ کیا جائے۔
.
۴۔ ایک عرصے سے اساتذہ کی پوسٹوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔آج کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اساتذہ کی پوسٹوں کا بندرباٹ بند کیا جائے اور پوسٹوں کو دوبارہ محکمہ تعلیم کو شفٹ کیا جائے۔
.
۵۔ سروس ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق جی بی کے اساتذہ کو دیگر صوبوں کی طرح تعطیلات کا کنونس الاؤنس کی ادائیگی فوری کی جائے۔
.
۶۔ آج کا اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے۔
.
۷۔ سینئر پوسٹوں کی تعیناتی میں میرٹ اور اہلیت کا خیال رکھتے ہوئے سینئر اساتذہ کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
.
۸۔ ایک عرصے سے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور معمول کے کام بھی نہیں ہورہے ہیں۔قوم کے معماروں کے ساتھ جو منفی رویہ رواء رکھا جارہا ہے یہ ایک سازش سے کم نہیں جس کے نتائج خطرناک حد تک نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔
.
۹۔ ڈسٹرکٹ استورمیں 6نومبر سے 27نومبر تک ہونے والی برفباری اور شدید بارشوں کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کو سکول آنےجانے میں سخت خطرات اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلئے آج کا اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 15دسمبر سے کئے جائیں اور موسم گرما کی تعطیلات کو کم کئے جائیں۔
.
آج کا یہ اجلاس اس عہد کی بھرپور تجدید کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
29178