Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کیلئے ایم این اے شہزادہ افتخار کی آنتھک کوششیں قابل تعریف ہیں۔۔عیسیٰ علی

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پرواک کے معروف سماجی و سیاسی کارکن اور ویلج کونسل پرواک کے ممبر عیسیٰ علی خان نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں کے بدولت سب ڈویژن مستوج کے عوام کو بجلی دینے کا فیصلہ ہوا ہے ۔
ایک اخباری بیان میں انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سب ڈویژن مستوج کے باقی مسائل کے حل کیلئے بھی شہزادہ افتخار الدین اسی جذبے سے کام کریں گے ۔ اور سب ڈویژن مستوج کے عوام انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔عیسیٰ علی نے مذید کہا ہے کہ مستوج روڈ کی توسیعی اور پختگی کا منصوبہ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار ہے ۔ جبکہ اس بار ایم این اے کی کوششوں سے منظوری کے اخری مراحل میں ہے ۔ مستوج کے عوام پر اُمید ہیں کہ ایم این اے اس منصوبے کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4457