سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات، شاہدجلال صدر منتخب
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس اتوار کے روز گورنمنٹ سینٹنئل ماڈل سکول چترال میں منعقد ھوا۔ اجلاس کے ایجنڈے میںSSC امتحانات اور ڈسٹرکٹ ایسو سی ایشن کی تشکیل نو شامل تھی۔
اجلاس میں کثیر تعداد میں SS اساتذہ نے شرکت کی۔ نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کیا گیا .اور سابق کا بینہ خصوصآ صدر سیراج کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا. جنھوں نے نا مساعد حالات کے باوجود ھر فورم پر ایس ایس برادری کی بھر پور نمائندگی کا حق ادا کیا۔ اجلاس میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے نئے کا بینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نئے کا بینہ میں شاید جلال پرنسپل صدر،عطاءاللہ SS English نائب صدر، محمد یسین SS Pakistan studies جنرل سیکریٹری ، شیر ایاز SS Statistics جوائنٹ سیکریٹری۔ سید طارق قاسم SS English انفارمیشن سیکریٹری، وقار احمد SS Islamiyat ّکوآرڈینیٹراورخورشید احمد SS Chemistry فنانس سیکریٹری منتخب ھوئے۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ھر فورم پر SSبرادری کی بھرپور نما ئندگی کو یقینی بنائی جائے گی اور تمام مسائل کا حل باہمی مشاورت اور اتحاد سےحل کرنے کی کو شش کی جائے گی۔