سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین الا قوامی فورمز پر اٹھایاجارہا ہے، انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعے کو اٹھایا جارہا ہے،۔ بریسٹر ڈاکٹر سیف
سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین الا قوامی فورمز پر اٹھایاجارہا ہے، انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعے کو اٹھایا جارہا ہے،۔ بریسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین الا قوامی فورمز پر اٹھایاجارہا ہے، انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعے کو اٹھایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائیگا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، مشیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم وبربریت کے داستانوں سے بھرا پڑا ہے اور ن لیگ کے ہر دور کا ظلم پچھلے دور کے ظلم کوبھلادیتا ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین کو نشانہ بنایا تھا اور اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئی ہیں۔ ظلم اور بربریت کی یہ داستان تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے جعلی حکومت جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے جان ومال کی محافظ ہوتی ہے مگر جعلی حکومت عوام کی جان اور مال دونوں لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت ملک میں آئین وقانون کی بحالی کی تحریک جاری رہیگی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کی ہر فسطائیت کا مقابلہ کریں گے مگر اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان عوام کے دلوں میں رس بس چکا ہے اور انکو عوام کے دلوں سے نکالنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔