سابق پاکستانی سفیر محمد اسلم خان آبائی گاوں شوگرام اپرچترال میں سپرد خاک
سابق پاکستانی سفیر محمد اسلم خان آبائی گاوں شوگرام اپرچترال میں سپرد خاک
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) سابق پاکستانی سفیر محمد اسلم خان کو ان کے ابائی گاون شوگرام اپرچترال میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم محمد اسلم خان کا تعلق اپر چترال کے ایک خوبصورت گاوں شوگرام سے تھا۔وہ گزشتہ دنوں کویت میں انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم چترال سے فارن سروس میں شمولیت اختیار کرنے والے اپرچترال سے پہلے افیسر تھے۔مرحوم حکومت پاکستان کی طرف سے مختلف ممالک میں بحیثیت سفیر خدمات سرانجام دیں۔ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد کویت میں خانہ نشین ہونے کے بعد وہان داعی اجل کو لبیک کہا ۔ان کی نماز جنازہ اتوار کے دن آبائی گاوں شوگرام میں ادا کرنے کے بعد سپرد خا ک کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اسسٹنٹ مستوج شاہ عدنان کے ہمراہ مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔انھوں نے مرحوم کی موت کو پاکستان کے لئے بالخصوص اپر چترال کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکرکے دیگر افراد بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔