سابق ضلعی ناظم اور نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حاجی مغفرت شاہ کا چترال اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں بسسنے والے اسماعیلی کمیونٹی سے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت
سابق ضلعی ناظم اور نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حاجی مغفرت شاہ کا چترال اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں بسسنے والے اسماعیلی کمیونٹی سے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی وفات پرچترال اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بزرگوں اور بہن بھائیوں سے اپنی دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابرشریک ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہو ں نے کہا ہے کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان جہاں دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک سے غربت میں کمی لانے اور ترقی کے تمام سیکٹروں اور خصوصی طور پر تعلیم اور صحت میں ان کی گرانقدر خدمات کے لئے انہیں ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
دریں اثناء انہوں نے اسماعیلی لوکل کونسل چترال کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی نشست میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔