
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں رواں ماہ 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی ائی اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی۔سائفر کیس کی کارروائی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیلِ صفائی سلمان صفدر ایف آئی اے کی ٹیم، تفتیشی آفیسر بھی چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے سلسلے میں سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔چیئرمین پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی وکلاء کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں قائم کمرہء عدالت پیش کیا گیا۔عدالت میں سماعت کے دوران چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ مکمل مقدمہ کی نقول نہیں دے سکتے، ضروری نقول فراہم کر دی ہیں۔بعد ازاں ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ دیتے ہوئے 17 اکتوبر تک کیس پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔بعد ازاں جج ابو الحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔17 اکتوبر فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی نوٹسز بھی جاری ہوں گے۔واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی ا?ئی کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی وکلاء کی محدود تعداد کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
باغیچے تک رسائی، عمران خان کی واک کیلیے بیرک کی دیوار گرانے کاحکم
اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے عدالت نے بیرک کی دیوار گرا کر باغیچے تک رسائی دینے کا حکم دے دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک کے لیے اضافی جگہ فراہم کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے دیوار گرا کر جگہ بڑھانے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی رسائی ہو سکے گی۔علاوہ ازیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمے کے اندراج کی درخواست کے بعد بار بار استدعا کی، تاہم کوئی ایکشن نہیں ہوا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہاہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔