Chitral Times

Jul 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زرعی ترقیاتی بنک کا سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

زرعی ترقیاتی بنک کا سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )زرعی ترقیاتی بنک نے ملک بھر کے سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔زرعی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق زرعی گریجوایٹس سمیت مختلف شعبوں میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہونہار نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، بنک ملک بھر میں قائم اپنی 500 برانچوں کیلئے 300 آفیسران بھرتی کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سربراہ اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ، سابق وزراء اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز ریمارکس پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں 30 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت منسوخ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس منسوخ کردیا گیا۔ہائی کورٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کا کیس لسٹ میں سے کینسل کردیا گیا۔ اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر تھی۔ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کیس کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ شہری نے جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82226