Chitral Times

Oct 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریچ سیلاب کے بعد اسماعیلی لوکل کونسل اپر چترال کی امدادی ٹیمو ں، اسماعیلی والنٹیئرز ،CERT اور DART کی ابتدائی ریلیف کے کاموں کیلئے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔ڈی سی اپر چترال/ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی

شیئر کریں:

ریچ سیلاب کے بعد اسماعیلی لوکل کونسل اپر چترال کی امدادی ٹیمو ں، اسماعیلی والنٹیئرز ،CERT اور DART کی ابتدائی ریلیف کے کاموں کیلئے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔ڈی سی اپر چترال/ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) علاقہ ریچ میں حالیہ سیلاب کی تباہ کُن نُقصانات کا جائزہ لینے کے لئے اسماعیلی کونسل اپر چترال ریجن ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نے مشترکہ دورہ کیا،

پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل برائے اپر چترال ریجن امتیاز عالم ،انریری سکریٹری مسلمہ فرمان ، ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی ثریّا بی بی ، ڈی سی اپر چترال ، حسیب الرحمٰن خلیل ، اے ڈی سی ریلیف اپر چترال شاہ عدنان ، ڈی ایچ او اپر چترال ج ڈاکٹر فرمان اور انکی ٹیم نے سوریچ ریچ اپر چترال میں حالیہ تباہ کُن سیلاب زدہ متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفات پانے والوں کےلواحقین کی تعزیت کی اور کمیونٹی کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون اور ہمدردی کا یقین دلایا اور مستقبل میں امامتی اداروں اور سرکاری اداروں کی جانب سے متاثر ین کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

 

بعدازاں پریذیڈنٹ ریجنل کونسل اور انکی ٹیم ، ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی ، ڈی سی ، اے سی ، ڈی ایچ او اور دیگر معززین اسماعیلی لوکل کونسل ریچ کے آفس کا دورہ کیا، اور اسماعیلی کونسل ریچ کے نمائند ہ گان کے ساتھ ایک اہم جوائنٹ میٹنگ کی ۔پریذیڈنٹ اسماعیلی لوکل کونسل ریچ یوسف علی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کونسل اور اہالیان ریچ کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا ۔

 

پریذیڈنٹ ریجنل کونسل نے ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی، ڈی سی اور دیگر حکام کو امامتی اوراے کے ڈی این کے ادارہ جات کی سوریچ میں مُتاثرین سیلاب کی ابتدائی فوری ریلیف کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اسماعیلی کونسل سیلاب کے جُملہ مُتاثرین کے ساتھ پہلے ہی دن سے کونسل، ولنٹئیرز، CERT, DART اور دیگر امدادی ٹیموں کی مدد سے ٹینٹ کی فراہمی کے علاوہ تیار خوراک فراہم کرنے کے عمل میں سرگرم ہے۔ AKDN کے ادارے فوری طور پر مُتاثرین تک راشن اور دیگر ضروریات پہنچائیں گے تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی ثریّا بی بی ، ڈی سی ، اے ڈی سی ،اور ڈی ایچ او نے اسماعیلی ریجنل کونسل اپر چترال اور اسماعیلی لوکل کونسل ریچ کی امدادی ٹیمو ں، اسماعیلی والنٹیئرز ،CERT اور DART) کی ابتدائی ریلیف کے کاموں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کی۔

 

ڈی سی نے کہا کہ اگرچہ یہ کام حکومت کو کرنا ہے مگرہز ہائنس کے ادارے انہیں بھرپور طریقے سےسر انجام دے رہے ہیں۔ جس کے لیے ھم ہزہائنس اور انکے اداروں کا تہ دل سےشکریہ ادا کرتے ہیں ۔ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی ثریّا بی بی نے آئندہ ریلیف اور دوسرے ترقیاتی کاموں کو مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سطح پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی جس میں اسماعیلی کونسل کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 

میٹنگ کے آخر میں پریذیڈنٹ اسماعیلی لوکل کونسل ریچ یوسف علی خان نے تمام مہمانوں کا کونسل کی جانب سے اور اہالیان ریچ کی طرف سے شکریہ ادا کیا .

دریں اثنا آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان (اکاہ) چترال کی طرف سے امدادی سامان سوریچ تورکہو کے متاثرین تک پہنچا کر تقسیمِ کیئےگئے ، جبکہ اکاہ کے والنٹیئرز سیلاب آنے کے بعد سب سے پہلے متاثرہ علاقہ پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، جس کو علاقے کے عوام نے شاندار الفاظ میں سراہا

chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 7 1 chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 8 chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 9 chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 10 chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 11 chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 1

 

chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 6

chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 5

chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 4

chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 3

chitraltimes president ismaili council visit flood effected sorech upper chitral distributes relief from akahp 2

 

chitraltimes koghuzi bridge restored 1 sorerech torkhow flood 1 sorerech torkhow flood 23 sorerech torkhow flood 17 sorerech torkhow flood 16 sorerech torkhow flood 13 sorerech torkhow flood 11 sorerech torkhow flood 10 sorerech torkhow flood 8 sorerech torkhow flood 5 sorerech torkhow flood 2

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91595