Chitral Times

Jan 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی، نوٹفیکشن جاری

Posted on
شیئر کریں:

ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی، نوٹفیکشن جاری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دیں۔ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی،ریٹائر ہونے والے ملازمین کو نوکری ملنے پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن گزشتہ 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی، پنشن میں سالانہ اضافہ بھی ایوریج تنخواہ کے مطابق ملنے والی پنشن پر ہو گا۔وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

 

فنڈز نہ ملنے پر پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا اسمبلی چوک میں شدید احتجاج، پولیس کی شیلنگ

پشاور(سی ایم لنکس) فنڈز نہ ملنے پر پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے اسمبلی چوک میں شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر بلدیاتی نمائندے منتشر ہوگئے، ایس پی کینٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا،4 کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس نے کے پی اسمبلی آنیوالے راستے بند کر دیئے، احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مرکزی شاہراہ سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
97589