Chitral Times

Jul 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ، حکومت کو 3دسمبرتک کا ڈیڈ لائن

Posted on
شیئر کریں:

ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ، حکومت کو 3دسمبرتک کا ڈیڈ لائن

اپر چترال (ـ نمائندہ چترال ٹائمز) رمداس چوک ریشن میں اتوار کے دن بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھرپور اختجاجی جلسہ کیا گیا جلسے کی صدارت معروف سماجی وسیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ نے کی اس کے علاوہ دیگر مقررین میں سابق پرنسپل صاحب الرحمن ، نور عالم بابک ، حاجی عبدالرب، ابولیس خان رمداسی اور نادر جنگ شامل تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد نبی نے انجام دی جلسے کے مقررین نے کہا ہم گزشتہ کئی برسوں سے اپنے جائز حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے علاقہ ریشن بری طرح متاثر ہو چکا ہے اس بجلی گھر کی وجہ سے علاقے کے غریب عوام نے جو نقصانات اٹھائے ہیں ان کے ازالے کے طور پر علاقہ ریشن کے عوام کو بجلی کی قیمت میں رعایت دینے کے بجائے بلوں میں ہوش ربا اضافہ کرکے غریب عوام کو مزید تنگ کیا جا رہا ہے اس ظلم کو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔

مقررین نے حکومت، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ پیڈو کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگےجسکی تمام تر ذمہ داری ادارہ، حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ،ابولیس خان رمداسی کہا اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم انے والے الیکشن کا بھی بائیکاٹ کریں گے آخر میں صدارتی خطاب میں سید سردار حسین شاہ نے حکومت کو 3 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ تین دسمبر تک اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔

chitraltimes Reshun protest against high electricity bill 5

chitraltimes Reshun protest against high electricity bill 1 chitraltimes Reshun protest against high electricity bill 2 chitraltimes Reshun protest against high electricity bill 4
chitraltimes Reshun protest against high electricity bill 3

chitraltimes Reshun protest against high electricity bill 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81273