ریسکیو1122 لوئر چترال نے گزشتہ سال کے دوران 3374 مختلف قسم کے واقعات وحادثات میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، اسی دوران44 ہزار سے زائد غیر ضروری کالزبھی موصول ہوئیں۔ رپورٹ
ریسکیو1122 لوئر چترال نے گزشتہ سال کے دوران 3374 مختلف قسم کے واقعات وحادثات میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، اسی دوران44 ہزار سے زائد غیر ضروری کالزبھی موصول ہوئیں۔ رپورٹ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی زیر نگرانی ریسکیو1122 لوئر چترال نے گذشتہ سال 2023میں مختلف قسم کے واقعات وحادثات میں لوئر چترال کے عوام کو بر وقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، ریسکیو1122 نے روزمرہ ایمرجیسیز ڈیل کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور ریفر ہونے والے مریضوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، ریسکیو1122 لوئر چترال کے کنٹرول روم کو گذشتہ سال 2023 میں 47554 موصول ہوئیں جن میں سے 44 ہزار سے زائد غیر ضروری کالز تھیں.
ریسکیو1122 لوئر چترال نے گذشتہ سال 2023 میں 3374 مختلف قسم کے واقعات وحادثات میں لوئر چترال کے عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، ریسکیو1122 نے 3010 میڈیکل ایمرجیسیز،103 روڈ ٹریفک حادثات،48 آگ لگنے کے واقعات، 19 ڈوبنے کے واقعات،15 جھگڑے کے واقعات،01 بلڈنگ گرنے کے حادثے اور 199 ریکوری وغیرہ میں لوئر چترال کے عوام کو بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کیں،
اسی طرح پیشنٹ ریفریل سروس کے تحت ریسکیو1122کے ٹیموں نے لوئر چترال کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کئے جانے والے مریضوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال سے پشاور ریفر کئے جانے والے 1096 مریضوں کو پیشنٹ ریفریل سروس کے تحت بغیر کسی معاوضے کے ریفر کئے گئے ہسپتالوں کو منتقل کئے.