Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر خان کا دورہ لوئر چترال، لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

Posted on
شیئر کریں:

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر خان کا دورہ لوئر چترال، لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شیر اکبر خان ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن آج اپنے سرکاری دورے پر لوئر چترال پہنچے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ اور ڈی۔پی۔او اپر چترال عتیق شاہ و دیگر پولیس افسران نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا

 

ریجنیل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر خان لوئر چترال پہنچتے ہی لاوی ہائیدڑو پاور پراجیکٹ شیشی کوہ دروش کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ، ڈی۔پی۔او اپرچترال عتیق شاہ پراجیکٹ اسٹاف, ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی لاوی پراجیکٹ, ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ جہاں سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے آر۔پی۔او ملاکنڈ کو تفصیلی بریفنگ دی گئ۔آر۔پی۔او ملاکنڈ نے سکیورٹی انسپکشن کے دوران پراجیکٹ میں کام کرنے والے غیر ملکیوں سے بھی ملاقات کی۔

 

آر۔پی۔او نے اس موقع پر کہا کہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

انھوں نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی/غیر ملکی افراد کے رہائش گاہوں, پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری ,خاردار تاروں، CCTV کیمروں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سیکورٹی پر مامور جوانوں سے ملیں ان کی خیریت دریافت کی اور سکیورٹی کے حوالے سے انھیں خصوصی ہدایات دیں۔

chitraltimes rpo malakand visits chitral lower 2

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98770