Chitral Times

Apr 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریجنل پولیس آفیسر سجادخان کا ملاکنڈ ڈویژن کے بالائی اور برفباری والے علاقوں میں پولیس کو آمدورفت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

ریجنل پولیس آفیسر سجادخان کا ملاکنڈ ڈویژن کے بالائی اور برفباری والے علاقوں میں پولیس کو آمدورفت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجادخان نے ملاکنڈ ڈویژن کے بالائی اور برفباری والے علاقوں میں پولیس کو آمدورفت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،انھوں نے برفباری والے علاقوں میں پولیس کو شاہراہوں پر الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں پر موسمی حالات یا برفباری کی وجہ سے مسافروں، سیاحوں اور باہر سے آنے والے دیگر وزیٹرز کو کسی تکلیف کا سامنا نہ پڑے،ار پی او ملاکنڈ نے سیروتفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کو پیغام دیا کہ وہ سیاحتی مقامات میں جانے کے حوالے سے وہاں پر موجود پولیس سے رہنمائی حاصل کیا کرے تاکہ انہیں کوئی تکلیف پیش نہ آسکے، پولیس فورس کے نوجوان سیاحوں اور وزیٹرز کی حفاظت و معاونت اور سہولت کیلئے حاضر رہیں گے،

 

یہ ہدایات انھوں نے حالیہ برف باری اور موسمی حالات کے پیش نظر چترال،دیر بالا اور سوات سمیت ملاکنڈ ریجن کے دیگر اضلاع میں برف باری والے علاقوں سے گزرنے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور برفباری والے مقامات تک جانے والے سیاحوں کی آمد کے پیش نظر اضلاعی پولیس کو صادر کیے،آر پی او کا کہنا تھا کہ ٹورسٹس برفباری والے علاقوں میں جانے کیلئے تمام درکار حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے سفر کرے تاکہ وہ کسی بھی تکلیف سے محفوظ ہوں،انھوں نے کہا کہ سوات میں برفباری والے علاقوں کے راستوں اور لواری ٹنل کے آس پاس علاقوں میں پولیس ٹورسٹس اور دیگر ویزیٹرز کی حفاظت اور سہولت کیلئے حاضر رہے گی جبکہ اس ضمن میں کسی بھی تکلیف کی صورت میں مقامی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایمرجنسی نمبرز پر مدد حاصل کرنے کیلئے رابطہ رکھیں،واضح رہے کہ آر پی او ملاکنڈ نے گزشتہ روز ٹورسٹس سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے از خود مالم جبہ کا دورہ کیا تاکہ وہاں پر پولیس کی جانب سے ٹورسٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جاسکیں،انھوں نے اس موقع پر پولیس ٹورسٹس فیسلٹیشین سنٹر کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر پولیس کو ہدایت کی کہ باہر سے آنے والے مہمانوں کی سہولت اور معاونت میں پولیس کی جانب سے کوئی کثر باقی نہ رہے،

chitraltimes chitral snowfall lowari police 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70264