روز چترال کی طرف سے چارٹرڈ اکاونٹینسی کے ایک ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا
روز چترال کی طرف سے چارٹرڈ اکاونٹینسی کے ایک ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال میں مالی طور پرکم استداعت رکھنے والے ہونہار طالب علموں کی اعلیِ تعلیم کے حصول کے لئے کوشان ادارہ “روزچترال ” کے زیراہتمام اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں چترال بریپ سے تعلق رکھنے والے چارٹرڈ اکاونٹینسی کے ایک ہونہار طالب علم رضوان علی کو اسکالر شپ کی مد میں پچھتر ہزار روپےکا چیک دیا گیا۔ رضوان علی نے مالی مشکلات کی وجہ سے ROSE, Chitral سے مالی معاونت کے لئے رابطہ کیا تھا جس پر روز نے اپنے ایک مہربان ڈونر کے ذریعے یہ رقم طالب علم کو مہیا کی۔ اس تقریب کے خاص مہمان چترال کے ایک ہونہار فرزند اور انٹرننشنل این۔جی۔او کے کانٹری ڈائریکٹر محمد اسماعیل تھے جن کے ہاتھوں طالب علم نے اسکالر شپ کا چیک وصول کیا ۔ اسماعیل ایک ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور روز کے ساتھ انکا تعاون اور محبت برسوں پر محیط ہے ۔ اس تقریب میں ریشن سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت صوبیدار شاہ عالم اور روز کے چیرمین ہدایت اللہ بھی موجود تھے۔
چارٹرد اکاونٹینسی پڑھنے والے طلبہ کو سکالر شپ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے شاذ ونادر ہی فراہم کرتے ہیں۔ روز چترال کو اللہ تعالی کی خاص مہربانی اور مخیر حضرات کےاعتماد کے باعث یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انتہائی قلیل وقت میں رضوان علی جیسے سینکڑوں طلبہ کو بروقت مالی معاونت پہنچانے میں کامیاب رہا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ روز کے چیئرمین نے تمام مخیر خواتین و حضرات سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ ضرورت مند طلبہ کی معاونت کے لئے روز کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ روز اس امر کی یقین دہانی کرتا ہے کہ آپکی دی ہوئی عطیات انہتائی احتیاط سےمستحق طلبہ تک پہچانے میں کوئی کوتائی نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ مینجمنٹ کاسٹ کی مد میں بھی کوئی رقم کٹوتی نہیں کی جاتی ہے کیونکہ کہ روز سے وابسطہ تمام ممبران والئنٹیرلی اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ اس لئے آپ سے ایک بار پھر گزارش ہے کہ اعتماد کے ساتھ اپنے عطیات روز کے حوالے کرے تاکہ چترال کا کوئی ہونہار اور مستحق طالب علم محض مالی دشواری کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہے۔