روز چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا
روز چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آج پشاور میں منعقدہ تقریب میںROSE, Chitral کیطرف سے یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ کے ہونہار طالب علم اساس الدین کو پچاس ہزار سکالر شپ کا چیک دیاگیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی چترال چمرکن سے تعلق رکھنے والے محمد سمیع اللہ ، ڈپٹی سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا تھے۔
اس موقع پر روز کے چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ وی سی چیئرمین محمد نبی خان بھی موجود تھے۔ اساس الدین کا تعلق چترال کے دورافتادہ علاقہ شاگرام تورکہو سے ہیں اور وہ امسال صوبے کے نامور تعلیمی ادارے یو ای ٹی پشاور میں سول ڈیپارٹمنٹ میں اوپن میرٹ میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ بذات خودایک بڑی اچیومنٹ ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چیرمین روز نے مخیر آفراد سے اپیل کی کہ وہ آگے اکر اساس جیسے طلبہ کی معاونت میں روز کاساتھ دے کیونکہ شدید مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث اعلی تعلیم صرف ملک کی اشرافیہ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور متوسط طبقے کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع دن بدن محدود ہوتے جارہے ہیں جوکہ ایک لمحہ فکریہ ا ہے۔