Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال اور پروفیشنل کالج آف میڈیکل سائنسز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط، میڈیکل سائنسز کے طلبہ کو فیس میں پچاس فیصد رعایت ہوگی۔ ہدایت اللہ 

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال اور پروفیشنل کالج آف میڈیکل سائنسز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط، میڈیکل سائنسز کے طلبہ کو فیس میں پچاس فیصد رعایت ہوگی۔ ہدایت اللہ

 

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آج پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں پروفیشنل کالج آف میڈیکل سائنسز اور ROSE, Chitral کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت پروفیشنل کالج آف میڈیکل سائنسز چترال کے مستحق اور ذہین طلبہ کو ڈگری پروگرام میں 50 فیصد فیس میں رعایت کے ساتھ اسکالرشپ فراہم کرے گا۔
یہ اقدام نہ صرف اس پسماندہ علاقے کے طلبہ کے لیے مالی معاونت کا ذریعہ بنے گا بلکہ انہیں ایک معیاری تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

 

اس ایم۔او۔یو کے تحت پروفیشنل کالج نہ صرف طلبہ کو رعایتی فیس پر داخلے دے گا بلکہ ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، جس سے چترال کے طلبہ کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے گا۔
اس ایم۔او۔یو کے تحت پروفیشنل کالج آف میڈیکل سائنسز درج ذیل شعبوں میں بی۔ایس سطح پر اسکالرشپ فراہم کرے گا:

 

1. Optometry
2. Surgical Technology
3. Radiology Technology
4. Medical Lab Technology
ان تمام مضامین میں اسکالرشپ کے ذریعے سمسٹر کی فیس صرف 40,000 روپے ہوگی۔ اس رعایتی پروگرام کا مقصد چترال کے مستحق اور ہونہار طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور ان کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر چیرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ نے پروفیشنل کالج آف میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے چترال کے مستحق اور ذہین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایک شاندار موقع ملا ہے، اور وہ تمام طلبہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس اسکالرشپ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگرامز کی اصل فیس کافی زیادہ ہے، جو ایک عام چترالی طالب علم کی استطاعت سے باہر ہے، لیکن اس اسکالرشپ کی بدولت یہ تعلیم اب ان کے لیے قابلِ رسائی ہو گئی ہے۔

 

اس موقع پر وہاب کالج آف نرسنگ کے پرنسپل عبیدالرحمن بھی موجود تھے، جنہوں نے اس شاندار اقدام کو سراہا اور چترال کے طلبہ کی ترقی کے لیے اس قسم کی مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

 

chitraltimes rose and professional college signed mou

chitraltimes rose and professional college signed mou

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98312