Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہرُا کی پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری متوقع

Posted on
شیئر کریں:

رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہرُا کی پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری متوقع

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہرُ ا کی پیشگوئی ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق 07 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیش گوئی ۔ جس کے باعث  08 سے14 دسمبر کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر کا امکان ۔سردی کی لہر کے زیر اثر دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے درجہ حرارت (04 سے06)ڈگری سینٹی معمول سے کم رہنے کا امکان ۔ جبکہ بلوچستان اورسندھ میں (05سے07) ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہنے کی توقع۔ میدانی علاقوں میں کہرُا پڑنے کی توقع۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

 

07(رات) ،08(دوپہر)، 10 (رات) اور11 دسمبر کو : چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلیاں اور باغ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

07 (رات) سے08 دسمبر( دوپہر) کے دوران: مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

 

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی خصوصا کہرُ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں ۔
شدید سرد موسم کے دوران آؤٹ ڈور معمولات سے پرہیز کریں۔
اس دوران شما لی علا قہ جا ت اور پہاڑی علاقوں میں جا نے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور خصوصا شمالی علاقہ جات میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
96434