رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب ِزکوٰۃ مقرر
رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب ِزکوٰۃ مقرر
اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )حکومت نے رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب زکوٰۃ مقرر کیا ہے جس کے مطابق قومی بینک یکم رمضان المبارک 1444 ھ کو اپنے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے۔پیر کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے سے زائد رقم رکھنے والے بینکوں کے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃکاٹی جائے گی۔ یکم رمضان المبارک کو تمام قومی بینک سیونگز اور نفع و نقصان کھاتوں یا اس طرح کیدوسرے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے۔
زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
لاہور(سی ایم لنکس) انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر عدالت نے ملزمان کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت، پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ، پیٹرول بم اور ڈنڈے سوٹے برآمد کیے گیے لہٰذا عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔وکیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمے میں شامل دفعات دیکھیں اور یہ ثابت ہی نہیں ہوتا جبکہ کسی بھی مضروب کا میڈیکل موجود نہیں ہے۔ میرا ملزم دل کا مریض ہے اور کارڈیالوجی میں چیک اَپ کے لیے گیا تھا، میرے ملزم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے اور ایف آئی آر میں درج مقدمے کے ملزمان کو ڈسچارج کیا جائے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی۔