رمضان پیکج کے لئے محکمہ خزانہ نے فنڈ ریلیز کر دیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف
رمضان پیکج کے لئے محکمہ خزانہ نے فنڈ ریلیز کر دیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی سیف نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان پیکج کے لیے محکمہ خزانہ نے فنڈریلیز کر دیا ہے، دس ہزار کیش پیکج نجی بینک کے ذریعے مستحق خاندانوں کو اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کم آمدنی والے خاندان کو جاری کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام معاملات بینک الفلاح کیساتھ طے کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مستحق خاندانوں کے لیے دس ہزار روپے رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا۔