رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسران متحرک
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسران متحرک
اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے اج مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنی کے نرخون کا جائزہ لیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے چیک کئے اور ان کی مناسب قیمتوں میں دستیابی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دوران پرائس چیکنگ چکن کے نرخ اور وزن کا جائزہ لیا۔ انھوں نے نے جنرل سٹور میں موجود اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات سے کہا کہ جس طرح باہر ممالک میں رمضان المبارک کے دوران صارفین کے ساتھ نرخناموں میں خصوصی رعایت کی جاتی ہے اس طرح یہاں بھی لوگوں کے ساتھ انصاف وقت کا تقاضا ہے ۔
کافی تعداد میں کاروباری حضرات نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو باور کرایا کہ وہ پہلے ہی سے عوام کے ساتھ رعایت کرتے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران خصوصی طور پر نرخون میں رعایت کرنے کی کوشش کریں گے۔