Chitral Times

Dec 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے یکم رمضان المبارک 12مارچ بروز منگل کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر ازاد

شیئر کریں:

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے یکم رمضان المبارک 12مارچ بروز منگل کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر ازاد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے پہلا روزہ 12 مارچ 2024 بروز منگل کو ہوگا۔ اس امر کا اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اوقاف حال عیدگاہ چار سدہ روڈ پشاور میں پیر کی شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے بعد کیا اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ممبران وعہدے داران سمیت مرکزی وصوبائی حکام علمائے کرام محکمہ موسمیات وزارت سائنس اور دیگر محکموں کے افسران اورمیڈیا برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چیئر مین رو یت ہلا ل کمیٹی نے اس موقع پر باضابطہ رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہمیں منگل کے روز ایک ساتھ روزہ رکھنے کا موقع فراہم ہوا۔ انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی اوراجلاس کے انعقا دو انتظامات میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک کی سلامتی، تعمیر و ترقی اور مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی کے لیے دعا کی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86199