Chitral Times

Jan 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کا چترال بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ اور خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ 

Posted on
شیئر کریں:

رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کا چترال بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ اور خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب , بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پہ مامور عملے سے ملاقات کی ۔ عملے سے شکایات سے متعلق دریافت کیا۔ عملے کو عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے خود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرامد یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات خود درج کر کے مسائل کو حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شکایات ڈیسک کی وہ خود نگرانی کرینگے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔ تا کہ رمضان میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے خود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ اویزاں کرنے اور نرخنامے پر عملدرامد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

دریں اثنا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کریک ڈاون کیا، ٹریفک مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ چترال میں موجود مختلف اڈوں کا معائنہ کیا۔ اور سرکاری کرایہ نامے کی خلاف ورزی پر اڈوں کو سیل کر دیا۔ مذید قانونی کاروائی کیلۓ متعلقہ تھانوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 3 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 1 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 8 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 7 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 6

chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 5 chitraltimes dc lower chitral imran khan visit bazar checked prices 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86158