Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رامن لاسپور، اپر چترال میں معصوم بچے کی افسوسناک موت خودکشی یا قتل؟ – انجنیئر آصف علی خان

Posted on
شیئر کریں:

رامن لاسپور، اپر چترال میں معصوم بچے کی افسوسناک موت خودکشی یا قتل؟ – انجنیئر آصف علی خان

انصاف کا مطالبہ
رامن لاسپور، اپر چترال میں پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ پوری چترالی قوم کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایک معصوم بچہ پہلے دن لاپتہ ہوتا ہے اور اگلے دن اس کی لاش ملتی ہے یہ کسی بھی طرح خودکشی کا واقعہ نہیں لگتا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک قتل کا کیس ہے، جس کی شفاف تحقیقات از حد ضروری ہیں۔

 

ہم وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صاحب ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ضلعی پولیس افسر اپر چترال سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کو سنجیدگی سے لے اور جلد از جلد قاتل یا قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کا بندوبست کرے۔ انصاف میں تاخیر مزید ناانصافی کے مترادف ہوگی۔

 

یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے سنگین جرائم کے خلاف خاموش نہ رہیں، بلکہ مظلوموں کی آواز بنیں۔ اگر ہم آج نہیں بولے تو کل کسی اور معصوم کی جان خطرے میں ہوگی اور ہر قتل کو خودکشی کا رنگ دے کر معاملہ دبایا جاتا رہے گا۔
ہم رامن لاسپور کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں اور انصاف کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ مجرموں کو بے نقاب کرنا اور معصوم جانوں کا تحفظ ہمارا اجتماعی فرض ہے۔

 

اللہ تعالیٰ مقتول بچے کی مغفرت فرمائے، اس کے والدین کو صبر عطا کرے اور ہمیں ہمیشہ حق اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کی ہمت دے۔ آمین!


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
99782