
راغلشٹ حادثے کا ایک اورزخمی چل بسا، بدقسمت گاڑی کوکھائی سے نکال دیاگیا..ریسکیو1122
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دن راغ لشٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہونے والی بدقسمت گاڑی کو ریسکیو 1122کے اہلکاروںنے کئی گھنٹوںکی کوششوںکے بعد کھائی سے نکال کرگاڑی کے مالک کو حوالہ کی. گاڑی کو کھائی سے نکالنے کیلئے ریسکیو1122 کی ٹیم نے ہیوی مشینری کا استعمال کیا. اور گاڑی کو کھیچ کر سڑک تک پہنچا دیا گیا .
.
دریں اثنا حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اورشخص جان بحق ہوگیا ہے زرائع کے مطابق آٹانی ایون سے تعلق رکھنے والا جان محمد کوپشاورلے جاتے ہوئے لواری کے مقام پر زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے . جس سے گزشتہ روز چترال سے پشاورریفر کیاگیا تھا. اسی طرح حادثے میں مرنے والوںکی تعداد 9 ہوگئی ہے .