Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں شہریوں کی شکایت کی شنوائی،  ایف آئی آر اندراج تاخیر پر ڈی پی او چترال کو شوکاز نوٹس جاری جبکہ ڈی سی چترال کو شکایت دور کرنے کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں شہریوں کی شکایت کی شنوائی،  ایف آئی آر اندراج تاخیر پر ڈی پی او چترال کو شوکاز نوٹس جاری جبکہ ڈی سی چترال کو شکایت دور کرنے کے احکامات جاری
کمیشن بروقت خدمات کے فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، کوتاہی ناقابل برداشت ہے، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن

 

 

 

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں نو شہریوں کی شکایت کی شنوائی ہوئی. کمیشن کے دو کمشنرز، محمد عاصم امام اور ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے شکایات سنے۔ بونیر سے نبی شاہ اور خیبر سے حسیب اللّٰہ نے اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن کے احکامات کے باوجود مقرر کردہ وقت میں لائسنس جاری نہ ہو سکے۔ کمیشن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو انتباہی نوٹس جاری کر دییے۔ زمان خان نے پشاور سے زمین کے حد براری کے لیے درخواست دے تھی۔ کمیشن نے تاخیر پر ڈی سی پشاور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

 

عبدل قیوم نے چترال لوئر سے جبکہ سمعینہ ناز نے مانسہرہ سے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ شہریوں کے درخواستوں پر متعدد بار سماعت ہوئی، کمیشن کے احکامات کے باوجود نہ شہریوں کے مسائل حل ہوئے نہ کوئی تحریری جواب موصول ہوئے۔کمیشن نے ڈی پی او چترال اور ڈی پی او مانسہرہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ پشاور سے حجرت اللہ نے نے کمیشن کو درخواست دی ہے کہ 2021 میں اسکا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ہے، پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔ کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کو شہری کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چترال لوئر سے گل نواز نے وراثتی انتقالات کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

 

کمیشن نے ڈی سی چترال کو شہری کو بذات خود سننے اور شکایت دور کرنے کے احکامات دئیے۔ چارسدہ سے رحیم شاہ نامی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم نے سرکاری موٹر سائیکل چوری ہونے کی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے ڈی پی او چارسدہ کو احکامات جاری کئے۔ شان علی نے ایبٹ آباد سے خوراک کی لائسنس کی اجراء کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ دو بار غیر حاضر ہونے کے وجہ سے انکا درخواست خارج کر دیا گیا۔

 

کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مشکلات کے ازالے کے لئے آر ٹی ایس کمیشن بنا ہے۔ کمیشن بروقت خدمات کے فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ صوبے کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ نوٹیفایڈ خدمات کے بروقت فراہمی میں کسے بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں کمیشن سے رجوع کرے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
99054